جنرل (ر) فیض حمید کاسیاست میں آنے سے متعلق اہم اعلان

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید نے کہا ہے کہ وہ کبھی سیاست میں نہیں آئیں گے۔

ایک روزنامے کے مطابق انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں آنے کی باتیں سراسر غلط ہیں، دو سال کی پابندی کے بعد سیاست کا حصہ بنوں گا ا ور نہ اس کے بعد کبھی سیاست میں آئوں گا

ریٹائرڈ جنرل کے حوالے سے ماضی قریب میں یہ کہا جارہا تھا کہ انہیں عمران خان آرمی چیف بنانے کی خواہش رکھتے ہیں

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی

جب روزنامے کے نامہ نگار نے ان سے رابطہ کیا اور ان کے سیاست یا پی ٹی آئی میں شمولیت کا ارادہ دریافت کیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ نہ کسی پارٹی میں شامل ہوں گے اور نہ ہی سیاست میں آئیں گے

اس سے قبل ایک ویڈیو فوٹیج وائرل ہوئی تھی جس میں ایک شخص نے ریٹائرڈ جنرل کو سیاست میں حصہ لینے کی دعوت دی اور کہا کہ وہ ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں تاہم اس حوالے سے بھی فیض حمید نے تردید کردی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com