جرمنی؛اسلام مخالف رہنما پر حملہ کرنے والے ایک شخص کو پولیس نے گولی مار دی

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)جرمن پولیس نے ایک ریلی کے دوران انتہائی دائیں بازو کی جماعت کے رہنما پر چاقو سے حملہ کرنے والے شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا.

ورلڈ نیوز ایجنسی کے مطابق جرمنی کے ایک مرکزی بازار میں انتہا پسند اسلام مخالف رہنما مائیکل سٹورزنبرگر ایک اجتماع سے خطاب کر رہے تھے اور اس دوران چاقو بردار شخص نے حملہ کر دیا.
حملہ آور نے اسلام مخالف رہنما کو بچانے کے لیے آنے والے پولیس اہلکار پر بھی وار کیا جس پر دوسرے پولیس اہلکار نے حملہ آور کو گولی مار دی.
گولی لگنے کے نتیجے میں حملہ آور زمین پر گر گیا اور اسے ہسپتال لے جایا گیا. کہا جاتا ہے کہ اس کی حالت خطرے سے باہر ہے. تاہم چاقو چلانے والے حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے.
سوشل میڈیا فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ داڑھی والے شخص کو زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا جا رہا ہے.
واضح رہے کہ 59 سالہ اسٹورزنبرگر ایک سیاست دان اور بلاگر ہیں جو اسلام کی مخالفت کے لیے شہرت رکھتے ہیں. ان کی جماعت فلسطین اور دیگر مسلم ممالک سے جرمنی آنے والے مسلمانوں کو روکنے کے لیے باقاعدہ مہم چلا رہی ہے.

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca