اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) لڑکیوں کو دیہات میں شادی کرنے پر 7ہزار امریکی ڈالر ملیں گے ، جاپان کی حکومت کا کہنا ہے کہ ملک کے دیہی علاقوں میں خواتین کی تعداد میں تشویشناک حد تک کمی آئی ہے۔ جاپان میں ایک بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ایک طرف تو دیہی علاقوں سے شہروں خصوصاً ٹوکیو میں جانے والی لڑکیوں کی تعداد بہت زیادہ ہے اور دوسری طرف ان میں شادی کرنے کا رجحان بھی بہت کمزور ہے۔
ملک بھر میں شرح پیدائش بہت کم ہے اور ملکی تاریخ کی کم ترین سطح پر نئی نسل شادی اور خاندان کی طرف راغب نہیں ہوتی، اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ شہری علاقوں میں رہنا بہت مہنگا ہو گیا ہے۔کئی دہائیوں کے دوران رونما ہونے والی تبدیلیوں کی وجہ سے جاپانی معاشرے کی ساخت میں غیر معمولی تبدیلیاں آئی ہیں۔
86