26
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)جی ایچ کیو حملہ کیس میں انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پی ٹی آئی بانی چیئرمین عمران خان سے دو وکلا کی ملاقات کی درخواست منظور کر لی۔
خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے فیصلے کے مطابق وکلا فیصل ملک اور حسنین سنبل آج اڈیالہ جیل میں اپنے موکل سے ملاقات کریں گے۔
عدالت نے ہدایت دی ہے کہ یہ ملاقات آئینی و قانونی تقاضوں کے تحت کروائی جائے اور سپرنٹنڈنٹ جیل کل جمعہ کو عمل درآمد رپورٹ جمع کرائیں۔
وکلا کو عدالتی حکم نامہ فراہم کر دیا گیا ہے تاکہ ملاقات فوری طور پر ممکن ہو سکے۔