اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)غلام محمود ڈوگر کو ایک بار پھر سی سی پی او لاہور تعینات کر دیا گیا۔
وزارت داخلہ پنجاب کی جانب سے غلام محمود ڈوگر کی بطور سی سی پی او لاہور تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ غلام محمود ڈوگر اس سے قبل سی سی پی او لاہور تھے اور اس وقت ایڈیشنل آئی جی لاجسٹک اینڈ پروکیورمنٹ کے طور پر کام کر رہے تھے۔