غلام سرور کے بیان سے قومی ایئر لائن کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا،خواجہ آصف

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سابق وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کے غیر ذمہ دارانہ بیان سے قومی ایئرلائن پی آئی اے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا اور قومی وقار مجروح ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں غلام سرور خان کے بیان کی وجہ سے پی آئی اے پر برطانیہ اور یورپ میں پروازوں پر پابندی عائد ہوئی تھی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اب پی آئی اے کی پروازوں پر عائد پابندی ختم ہو گئی ہے، جس سے قومی ایئرلائن کی نجکاری کے عمل میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی یورپ اور برطانیہ کے لیے پروازیں جلد شروع ہوں گی، جس سے اوورسیز پاکستانیوں کو سہولت ملے گی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پی آئی اے کی بحالی اور ترقی میں کئی افراد اور اداروں کی محنت شامل ہے، اور آج کا دن پوری قوم کے لیے ایک یادگار دن ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔