اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) پولیس ذرائع کے مطابق جیل سے اپنے ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کرنے والے مسلح افراد نے گلگت بلتستان کے ایک وزیر اور دو غیر ملکیوں کو بابوسر روڈ سے اغوا کرلیا،
ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کے وزیر جیل خانہ جات عبید اللہ بیگ غیر ملکیوں کے ہمراہ اسلام آباد سے گلگت جا رہے تھے کہ دہشت گردوں نے انہیں اغوا کر لیا وہ بیگ ہنزہ 6 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے۔
جی بی حکومت کے سابق ترجمان فیض اللہ نے کے مطابق انہوں نے عبید اللہ بیگ سے بات کی ہے اور ان کی رہائی کے لیے بات چیت جاری ہے۔
فیض اللہ نے کہا کہ وہ اس جرگے میں موجود تھے جہاں اغوا کاروں سے مذاکرات ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مذہبی شخصیات اور بزرگ بھی یہاں موجود ہیں۔