گلگت، شرپسندوں نے لڑکیوں کا سکول جلا دیا

 

اُردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز) گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کی وادی داریل میں

نامعلوم شرپسندوں نے رات کی تاریکی میں گرلز سکول کو آگ لگا دی۔

دیامر پولیس کے ایمرجنسی کنٹرول روم کے مطابق رات گئے 3 شرپسندوں نے اسکول کو آگ لگا دی اور فرار ہوگئے۔

نامعلوم افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق شرپسندوں نے گرلز مڈل سکول کو آگ لگا دی اور فرار ہو گئے

جس کے نتیجے میں فرنیچر اور دیگر سامان مکمل طور پر جل گیا۔
حکومتی ترجمان علی تاج کے مطابق گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے واقعے کی تحقیقات اور تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کے لیے اسکول کی فوری مرمت کا حکم دیا ہے

۔ ابھی تک کسی نے اسکول کو آگ لگانے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca