گلگت،تالی داس متاثرین کیلئے مستقل گاؤں اور آر سی سی پل کی تعمیر کا اعلان

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)گلگت بلتستان حکومت کے مطابق ضلع غذر کے علاقے تالی داس میں گلیشیئر پھٹنے کے بعد متاثرہ مکینوں کو فوری طور پر محفوظ مقام پر قائم خیمہ بستی منتقل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان صوبائی حکومت نے بتایا کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے متاثرہ گاؤں کا دورہ کیا اور متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت دی کہ پانی، بجلی اور سڑکوں کی بحالی ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

چرواہے اور ریسکیو کارکن کیلئے انعامات

صوبائی حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق کے مطابق وہ چرواہا جس نے بروقت اطلاع دے کر انسانی جانوں کو محفوظ بنانے میں کردار ادا کیا، اسے نقد انعام اور تعریفی سند دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت دی ہے کہ چرواہے کو وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ بلا کر خصوصی تقریب میں اعزاز سے نوازا جائے۔

اسی طرح غذر دائن کے علاقے میں شاندار ریسکیو کارکردگی دکھانے والے نوجوان کو بھی نقد انعام اور سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔

مستقل گاؤں اور انفراسٹرکچر کی بحالی

ترجمان نے مزید کہا کہ تالی داس کے متاثرین کیلئے مستقل بنیادوں پر ایک نیا گاؤں قائم کیا جائے گا، جس کے لیے وزیر اعظم سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ دائن کے علاقے میں آر۔سی۔سی پل کی تعمیر کو ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ غذر میں اس وقت ارلی وارننگ سسٹم موجود نہیں ہے، تاہم ایک مقامی چرواہے کی بروقت اطلاع نے درجنوں قیمتی جانیں بچا لیں۔ صوبائی حکومت کو امید ہے کہ وفاقی حکومت متبادل گاؤں اور پل کی تعمیر میں بھرپور تعاون کرے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔