7 اکتوبر کو ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے میچ میں آسٹریلیا نے میکسویل کی 128 گیندوں پر 201 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت افغانستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔میکسویل کی 201 رنز کی اننگز میں 10 چھکے اور 21 چوکے شامل تھے۔آسٹریلوی بلے باز میکسویل نے ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی۔
گلین میکسویل ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے آسٹریلوی بلے باز بھی بن گئے۔ون ڈے کرکٹ میں اب تک مجموعی طور پر 11 ڈبل سنچریاں اسکور کی جا چکی ہیں لیکن میکسویل کی ڈبل سنچری پچھلی تمام ڈبل سنچریوں سے منفرد ہے۔جی ہاں! میکسویل ون ڈے کرکٹ میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ڈبل سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز ہیں۔
کرکٹ کے ماہر شماریات مظہر ارشد کے مطابق اس سے قبل 10 ڈبل سنچریاں اپوزیشن کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے والے بلے بازوں نے بنائی تھیں جب کہ ہدف کے تعاقب میں میکسویل نے شاندار ڈبل سنچری اسکور کی۔اس کے علاوہ، میکسویل ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے نان اوپنر بلے باز ہیں، اس سے قبل تمام ڈبل سنچریاں اوپنرز نے بنائی تھیں۔واضح رہے کہ آسٹریلیا نے افغانستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔اس سے قبل بھارت اور جنوبی افریقہ پہلے ہی ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں۔