اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) قومی کھلاڑیوں بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان کو کینیڈا کے گلوبل ٹی ٹوئنٹی کے لیے این او سی ملنے کا امکان نہیں۔ذرائع کے مطابق کینیڈین لیگ کی کسی سیریز سے ٹکراؤ نہ ہونے کے باوجود تینوں کھلاڑیوں کو این او سی ملنے کا امکان نہیں۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کی تمام فارمیٹ کے کھلاڑیوں کے لیے پالیسی کے باعث ان کھلاڑیوں کو این او سی نہیں دیا جائے گا، پی سی بی مصروف بین الاقوامی شیڈول کے باعث تمام فارمیٹ کے کھلاڑیوں کو این او سی دینے کے حق میں نہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حال ہی میں نسیم شاہ کو بھی آل فارمیٹ کھلاڑی ہونے کی وجہ سے دی ہنڈریڈ کے لیے این او سی نہیں ملا تھا۔ذرائع کے مطابق گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا کو ابھی تک آئی سی سی سے منظوری نہیں ملی، کئی مسائل کے باعث آئی سی سی نے لیگ کی منظوری روک دی ہے۔ واضح رہے کہ محمد عامر، محمد نواز، آصف علی اور افتخار احمد کے بھی گلوبل ٹی 20 کینیڈا میں مختلف ٹیموں کے ساتھ معاہدے ہیں۔