اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید کمی کر دی گئی ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے کم ہو کر 272633 روپے رہ گئی ہے۔۔ پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج دوسرے دن کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی ٹولا قیمت 800 روپے کم ہو کر 318000 روپے رہ گئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے کم ہو کر 272،633 روپے رہ گئی ہے۔
سونے کی قیمتیں چار دن کے مسلسل اضافے کے بعد گر جاتی ہیں۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 9 ڈالر سے کم ہو کر 3022 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔یاد رہے کہ کل سونے کی فی ٹولہ قیمت میں 2000 روپے کی کمی ہوئی تھی جس کے بعد ملک میں سونے کی قیمت 3188800 روپے تک پہنچ گئی تھی۔