گولڈن ویزہ کیا اور کن افراد کو دیا جاتاہے ؟یو اے ای نے کتنے گولڈن ویزے جاری کیے ؟

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) یو اے ا ی نے تعلیمی شعبے سے وابستہ 16 ہزار 456 افراد کو گولڈن ویزے جاری کردیئے۔

عرب امارات کی حکومت نے تعلیمی میدان میں شاندار کارکردگی دکھانے والوں کو گولڈن ویزے جاری کر دیے ہیں۔ گولڈن ویزا ایک 10 سالہ رہائشی اجازت نامہ ہے جو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو دیا جاتا ہے۔اماراتی گولڈن ویزا حاصل کرنے والوں میں ہائی اسکول کے 10,710 اعلیٰ طلباء ہیں جنہوں نے اپنے امتحانات میں 95 فیصد سے زیادہ نمبر حاصل کیے ہیں۔حکومت نے یونیورسٹی کے 5,246 بقایا گریجویٹس کو گولڈن ویزے جاری کیے ہیں جبکہ 337 ماہرین تعلیم کو بھی گولڈن ویزے جاری کیے گئے ہیں۔حکام کے مطابق عالمی سطح پر تسلیم شدہ یونیورسٹیوں کے 147 گریجویٹس اور 16 نامور سائنسدانوں کو بھی گولڈن ویزے جاری کیے گئے ہیں۔ابوظہبی میں امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ گولڈن ویزا پروگرام کا مقصد عالمی ٹیلنٹ کو متحدہ عرب امارات میں مستقل رہائش فراہم کرنا ہے تاکہ گولڈن ویزا رکھنے والے تعلیمی شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com