8
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آپریشن گولڈ سمتھ کے ریکروٹس جہاں بھی موجود ہیں وہ بانی پی ٹی آئی کو بچانے کے لیے پاکستان کے مفادات کے خلاف بھرپور مہم چلا رہے ہیں۔
سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وہ میڈیا میں اکثر بول رہے ہیں جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی اسرائیلی اثاثہ ہیں، جس کے ذریعے وہ واحد مسلم ایٹمی طاقت کو تباہ کرنا چاہتے ہیں
خواجہ آصف نے کہا کہ مغربی دنیا میں بانی پی ٹی آئی کے لیے جو چند آوازیں اٹھ رہی ہیں ان پر واضح ہونا چاہیے کہ ہم پاکستانی عوام اپنے مفادات کا تحفظ کرنا جانتے ہیں اور ہماری پہلی اور آخری ترجیح صرف پاکستان ہے۔