اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری،پی سی بی کا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے مزید ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ ۔
عوامی دلچسپی کے پیش نظر جمعرات سے چیمپئنز ٹرافی کے چار میچوں کے مزید ٹکٹ شائقین کے لیے دستیاب ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش، آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ اور دیگر سیمی فائنلز کے مزید ٹکٹ جاری کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ کے لیے مزید 2000 ٹکٹ جاری کیے جائیں گے جبکہ دیگر میچوں کے لیے 5000 ٹکٹ جاری کیے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ٹکٹ آن لائن بھی خریدے جا سکتے ہیں اور یہ پرائیویٹ کورئیر سروس کے دفتر میں بھی دستیاب ہوں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ فیصلہ ایونٹس میں شائقین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے لیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ 19 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں کھیلے گا۔