اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سائنس دانوں نے عینک پہننے والوں کا ایک دیرینہ مسئلہ حل کر دیا ، محققین نے
ایک شفاف، انتہائی باریک سونے پر مبنی تہہ بنائی ہے جو سورج کی روشنی کو گرمی میں تبدیل کرتی ہے
شیشے کی سطح کو 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرم کرتی ہے اور دھند کو جمنے سے روکتی ہے۔
سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ طریقہ شیشے پر دھند مخالف روایتی
طریقوں سے بہتر ہے جو سطح کو ایسے مالیکیولز کے ساتھ لپیٹ دیتے ہیں
جو پانی کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں اور اس کے نتیجے میں ہموار بخارات بنتے ہیں۔
ETH زیورخ یونیورسٹی کے محققین کی ایک ٹیم ایک ایسا ڈیزائن بنانا چاہتی تھی
جو شیشے کو گرم کرکے دھند کو روک سکے۔
اس تہہ میں، انتہائی باریک سونے کی تہوں کو ٹائٹینیم آکسائیڈ کی تہوں کے درمیان سینڈویچ کیا جاتا ہے جو ہیا کو بڑھاتا ہے۔