اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے جائیداد کی منتقلی کی فیس میں کمی کرتے ہوئے فیس ایک فیصد مقرر کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سینٹرل ممبر بورڈ آف ریونیو زاہد اختر زمان، پرنسپل سیکرٹری، وزیر اعلیٰ اور سیکرٹری داخلہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں جائیداد کی منتقلی کی فیس ایک فیصد مقرر کی گئی
پرویز الٰہی نے کہا کہ اس اقدام سے پنجاب حکومت کے ریونیو میں بہت اضافہ ہوگا۔
اس فیصلے سے صوبے بھر میں رجسٹریوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا، ہمارے اقدام کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے، اس اقدام سے تعمیراتی صنعت کو فروغ ملے گا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔