اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) آج دنیا بھر میں کو مہنگائی اور بے روزگاری کا سامنا ہے ، آئے روز بڑھتے ہوئے اخراجات اور کم آمدنی کے باعث ہر شخص پریشان ہے ، جدید ٹیکنالوجی کے باعث آن لائن کام کے ذریعے آمدنی حاصل کرنے کا رجحان دن بدن بڑھ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
یو ٹیوب ویڈیوز ڈب کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے
ایسے میں اگر آپ یو ٹیوب پر لائیو سٹریمنگ پسند کرتے ہیں تو ، کمپنی ایک نئی آمدنی کا موقع پیش کر رہی ہے۔ یوٹیوب نےایک نیا فیچر جیولز متعارف کروایا ہے تخلیق کاروں کے لیے ایک نئی خصوصیت جو انہیں عمودی لائیو اسٹریمز کے ذریعے کمانے کی اجازت دے گی۔ جیولز ایک ڈیجیٹل کرنسی ہے جسے آپ اپنے پسندیدہ تخلیق کاروں کو ‘تحفہ کے طور پر بھیج سکتے ہیں۔یہ تحفہ لائیو سٹریمز کی سکرین پر اینیمیشن کی شکل میں ظاہر ہوگا۔یہ خصوصیتلائیو گفٹ ٹک ٹاک کی خصوصیت سے ملتی جلتی ہے جہاں صارفین سکے خریدتے ہیں اور انہیں بطور تحفہ بھیجتے ہیں۔
مزید پڑھیں
انڈونیشیا میں محبوب کی موت پرخواتین کی انگلیاں کیوں کاٹی جاتی ہیں؟
یوٹیوب کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ جب ناظرین جیولز کو استعمال کرکے گفٹ ارسال کریں گے تو تخلیق کاروں کو روبینز موصول ہونگے ، ایک روبی کی عوض ایک امریکی سینٹ ملے گا ،یعنی 100 روبیز کے بدلے ایک ڈالر ملے گا ۔اہل تخلیق کار اگلے 3 ماہ کے لیے ان جیولز سے حاصل ہونے والی کمائی پر 50 فیصد بونس بھی حاصل کر سکیں گے۔تخلیق کار یہ تحفہ صرف اس وقت وصول کر سکیں گے جب وہ یوٹیوب پر عمودی لائیو سٹریم کریں گے اور صارفین صرف موبائل ایپ پر جیولز بھیج سکیں گے۔یہ فیچر فی الحال امریکہ میں صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے لیکن آنے والے مہینوں میں اس کے دوسرے ممالک میں آنے کی امید ہے۔یہ خصوصیت ان تخلیق کاروں کے لیے جو یو ٹیوب پارٹنرز پروگرام کا حصہ ہونگے۔