اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کی پارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جاسکتی ہے ،پی ٹی آئی چھوڑ کر جانے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ پنجاب میں ہر سطح پر ہمارے پاس امیدوار موجود ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ جو لوگ پی ٹی آئی چھوڑ کر جا رہے ہیں ان کو میں سلام پیش کرتا ہوں
فواد چوہدری اور علی زیدی غداری کا لیبل اپنے اوپر لگانے کو تیار نہیں۔انہوںنے کہا کہ جہانگیر ترین کے ساتھ اچھا ورکنگ ریلیشن ہے، جہانگیر ترین کی پارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی جاسکتی ہے، الائنس (اتحاد)کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔انہوںنے کہا کہ (ن) لیگ سے صرف پانچ لوگ چھوڑ کر گئے ہیں، جہاں جہاں گنجائش ہوگی وہا ں لوگوں کو لیں گے ۔عطا تارڑ نے کہا کہ مقتول وکیل کے بیٹے نے ملزم کو نامزد کر کے پرچہ کرایا ، پہلے کرپشن کی اور اب وہ شخص قتل پر بھی اتر آیا ہے، یہ کریمنل مائنڈڈ لوگ ہیں جن کا خیال ہے کہ ان کا وجود ریاست سے بڑا ہے، عبدالرزاق کا معاملہ نہ پیش آتا، اگر گڈ ٹوسی یو نہ کہا ہوتا اور عمران جیل میں ہوتا۔عطا تارڑ نے کہا کہ عمران نے توشہ خانہ، بی آر ٹی کی چوری کی، یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ریاست پر حملہ کیا، ان کا وجود ریاست سے بڑا ہے، یہ کب تک بہانے بنائیں گے