اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) گوگل نے دنیا بھر کی مقامی کمپنیوں اور خدمات فراہم کرنے والوں کی سہولت کے لیے مزید پانچ کیٹیگریز کا اضافہ کر دیا ہے۔
گوگل کی جانب سے دئی گئی سہولت کے مطابق لوکل سروس اشتہار کے تحت آپ پاکستان سمیت مقامی سرچ میں اپنی خدمات اور مصنوعات کو اچھی پوزیشن میں رکھ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
گوگل کیے دو فیچرز میموری سیور اور انرجی سیور کے فوائد
گوگل کی جانب سے پیش کردہ سہولت سے بہتر اور درست گاہک آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور کاروبار بڑھ سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، اگر کوئی گوگل میں ‘لوکل ہاؤس کیپنگ ٹائپ کرتا ہے، تو آپ کی تنظیم کا نام سب سے اوپر آ سکتا ہے۔
گوگل نے اس مقصد کے لیےاایجوکیشن، پیپل کیئر، پیٹ سروسز، میڈیسن اور ہیلتھ کیٹیگریز کو شامل کیا ہے۔ کاروبار گوگل اپ ڈیٹ بکنگ فیچر کا فائدہ اٹھا کر فہرستوں سے براہ راست فیڈ بیک بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
مزیر پڑھیں
گوگل پر ہرسیکنڈمیں کتنے سرچ کیے جاتے ہیں؟جانیے درست سرچ کا بہترین طریقہ ؟
تاہم مستقبل میں جلد ہی مزید کیٹیگریز کا اضافہ کیا جائے گا اور گوگل کا تصدیق شدہ بیج بھی فراہم کیا جائے گا۔ مثال کے طور پر، ہوم اپلائنس سروس فراہم کرنے والے گوگل کا ‘گارنٹی بیج حاصل کر سکیں گے، جو اعتماد ظاہر کرے گا اور کاروبار میں اضافہ کرے گا۔ اس طرح آپ اپنے کاروبار میں گوگل سرٹیفیکیشن حاصل کر سکیں گے۔