گوگل کاپاکستانیوں کو 45000 سکالرشپ د ینے کا اعلان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )گوگل نے رواں سال پاکستانیوں کے لیے اسکالر شپ 15 ہزار سے بڑھا کر 45 ہزار کردی ہے اور اگلے سال 4 لاکھ 50 ہزار پاکستانی نوجوانوں کو اسکالر شپ دی جائے گی۔

اس بات کا اعلان وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے ایک کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک اہم خبر ہے جو ملک میں 9 مئی کے دلخراش واقعہ کی وجہ سے عوام تک نہیں پہنچ سکی۔ انہوں نے کہا کہ سکالر شپ میں خواتین کا حصہ 40 فیصد رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم گوگل انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور اگلے سال گوگل ساڑھے 4 لاکھ پاکستانیوں کو سکالر شپ دے گا۔ گوگل انتظامیہ نے 9 مئی کو وظائف کی تعداد 15 ہزار سے بڑھا کر 45 ہزار کرنے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت آئی ٹی ڈیجیٹل پاکستان کا ہدف حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ آئی ٹی پالیسی ملک میں آئندہ 50 سال کی ضرورت کے تناظر میں بنائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

غیر فعال اکائونٹ ڈیلیٹ،گوگل نے نئی پالیسی کا اعلان کر دیا

انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کی برآمدات دسمبر 2022 تک 500 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔. آئی ٹی میڈ ان پاکستان کو فروغ دینے کی پالیسی جاری ہے۔ ملک میں موبائل اور اسمارٹ فونز کی تیاری کا کام جاری ہے اور مقامی طور پر تیار کردہ اسمارٹ فون کی قیمت 18 سے 25 ہزار روپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں میں 75 ارب روپے کی لاگت سے 70 نئے رابطوں کے منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔یہ رقم PSDP کے بجائے سیلولر کمپنیوں کی آمدنی کے 2 فیصد سے حاصل کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رابطے کی سہولت کے بغیر آئی ٹی کے کاروبار کی ترقی ممکن نہیں۔

مزید پڑھیں

گوگل کاپاکستان میں باضابطہ دفتر کھولنے کا اعلان

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر حسیب خان نے کہا کہ آج کا نوجوان آئی ٹی کے شعبے میں تخلیقی کام کر رہا ہے جس کی مقامی صنعتوں کو ضرورت ہے۔ ایسے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور حمایت کی ضرورت ہے۔ وزارت آئی ٹی اس حوالے سے منصوبہ بندی کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آئی ٹی کے بغیر تحقیق اور ترقی کا کام نہیں کر سکتے اور پاکستان تحقیق اور ترقی کے بغیر عالمی منڈیوں میں اپنے حریفوں کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca