اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) گوگل نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال کے اختتام تک وہ پاکستان سمیت ایشیائی منڈیوں میں اپنی مشہور فیچر "اے آئی خلاصے” میں اشتہارات شامل کرنے جا رہا ہے۔
اقدام کا مقصد کاروباری اداروں کو صارفین سے براہِ راست جڑنے اور فیصلہ سازی کے مراحل میں اُن تک پہنچنے کے مزید مواقع فراہم کرنا ہے۔اس وقت دنیا بھر میں 1.5 ارب سے زائد افراد روزانہ اے آئی خلاصے استعمال کر رہے ہیں، جس کے باعث مختلف اقسام کے سوالات میں، خاص طور پر تجارتی نوعیت کے سوالات میں، نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔پاکستان میں اب جب کہ اشتہارات ان خلاصوں کا حصہ بنیں گے، کاروباری ادارے ایسے لمحات میں صارفین سے رابطہ کر سکیں گے جب وہ گوگل پر تلاش کے ابتدائی مرحلے میں ہوں گے۔یہ نیا فیچر کاروباری اداروں کو درج ذیل فوائد فراہم کرے گا ۔
تحقیق سے فیصلہ سازی تک کا سفر کم ہوگاصارف کے اگلے قدم پر اثرانداز ہونے کا موقع ملے گانئے لمحات میں رسائی ممکن ہوگی جہاں پہلے رسائی ممکن نہ تھیگوگل نے واضح کیا ہے کہ یہ اشتہارات گوگل سرچ اور ویڈیو پلیٹ فارم پر اے آئی کی بنیاد پر کام کرنے والے جدید ترین اوزاروں کا حصہ ہوں گے، جو مارکیٹرز کو تیزی سے بدلتے ڈیجیٹل ماحول میں آگے رکھنے کے لیے تیار کیے جا رہے ہیں۔گوگل کی نائب صدر، سپنا چڈھا نے کہا:”ہم کئی سالوں سے مصنوعی ذہانت پر مبنی اشتہارات کے میدان میں قیادت کر رہے ہیں، اور اب ہم مارکیٹرز کو جدید، خودکار اور ذاتی نوعیت کے حل فراہم کر رہے ہیں۔
"گوگل کی جانب سے پیش کیے گئے دیگر نمایاں اوزاروں میں شامل ہیں:تخلیقی مواد بنانے والا نیا مرکزی مرکز جو جدید تصویری اور وڈیوی ماڈلز کا استعمال کرے گا۔سرچ اشتہارات کے لیے نیا نظام جو صارف کے سوالات سے ہم آہنگ خودکار عنوانات تیار کرے گا۔یوٹیوب پر تخلیق کاروں کے ساتھ اشتراک کا نیا پلیٹ فارمذہین تجزیاتی معاون جو کاروباری کارکردگی بہتر بنانے میں مدد دے گا۔گوگل کا یہ اقدام پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت، آن لائن کاروبار، اور جدید مارکیٹنگ کے لیے ایک نیا باب ثابت ہو سکتا ہے۔