اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) چند سال پہلے تک گوگل چیٹ کا ایک بہت مشہور ٹول تھا جسے ‘Hangout’ کہا جاتا تھا۔ اب گوگل نے اعلان کیا ہے کہ آپ نے جو تصاویر اور دستاویزات اس پر شیئر کی ہیں وہ اگلے ماہ تک ہٹا دی جائیں گی۔
Google Hangouts سے وابستہ تصاویر ایک ‘البم آرکائیو میں محفوظ کی جاتی ہیں جسے آپ کسی بھی وقت کسی مقام پر شیئر کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
گوگل سرچ کو سب سے بڑا خطرہ کس ایپ سے ہے ؟
لاتعداد لوگوں کو اب گوگل کی جانب سے ایک ای میل موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ البم آرکائیو کی تصاویر ڈاؤن لوڈ اور محفوظ کریں، کیونکہ وہ 19 جولائی تک ڈیلیٹ ہو جائیں گی۔ اسی طرح صارفین گوگل ٹیک آؤٹ پر بیک اپ بھی بنا سکتے ہیں۔گوگل نے یہ بھی کہا کہ ‘Hangouts’ میں لکھے گئے بیک گراؤنڈ یا کمنٹس وغیرہ کو بھی ہٹا دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
گوگل میپس کون سے تین نئے فیچرز متعارف کروائے گا ؟
لیکن یاد رکھیں کہ گوگل نے جو متبادل ٹیک آؤٹ لنک فراہم کیا ہے وہ صرف سات دن تک کام کرے گا۔ اس دوران، البم آرکائیو کی تصاویر کو کہیں اور محفوظ کرنا ہوگا۔ تاہم، گوگل فوٹوز متاثر نہیں ہوں گے۔