یہ ٹول ابھی تک عام لوگوں کے لیے متعارف نہیں کرایا گیا لیکن اس کے حوالے سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے۔کمپنی نے کہا کہ اس ٹول کی مدد سے صارفین سادہ تحریری ہدایات کے ساتھ اعلیٰ معیار کی ویڈیوز بنا سکیں گے۔ فی الحال AI ٹولز دستیاب ہیں جو تحریری ہدایات سے تصاویر بنا سکتے ہیں، لیکن گوگل فی الحال ویڈیو کی تیاری میں مدد کے لیے ایک ٹول پر کام کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
گوگل کی جانب سے پاکستان میں الیکشن سرچ ٹرینڈ پیج جاری
گوگل کا کہنا تھا کہ اس ٹول کے ٹیسٹ کے نتائج بہترین ثابت ہوئے۔ویڈیو سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ٹول نہ صرف ٹیکسٹ سے ویڈیوز بناتا ہے بلکہ اس میں تصاویر سے بھی ویڈیوز بنانے کی صلاحیت موجود ہے۔گوگل نے ابھی تک اس ٹول کے بارے میں زیادہ تفصیلات جاری نہیں کیں، لیکن اس کے پروجیکٹ پیج کے مطابق، یہ اسپیس ٹائم ڈفیوژن ماڈل ہے۔اسے گوگل ریسرچ نے تیار کیا ہے اور کمپنی کے مطابق یہ ٹول اسپیس ٹائم اسکیل کے عمل کو استعمال کرتا ہے تاکہ متن سے ویڈیو بنائی جا سکے جو حقیقت پسندانہ نظر آتی ہو۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ دستیاب AI ماڈلز میں سب سے بہتر ہے۔