یہ بھی پڑھیں
گوگل کروم کی چندبہترین ترکیبیں جو سب کو معلوم ہونی چاہئیں
لیکن اب گوگل ایک ایسی سروس متعارف کروا رہا ہے جو مصنوعی ذہانت (AI) ٹیکنالوجی کا استعمال کرے گی تاکہ صارفین کو گوگل سرچ کی مدد سے انگریزی بولنے یا سیکھنے میں مدد ملے۔گوگل نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ گوگل سرچ کی ایک نئی خصوصیت اگلے چند دنوں میں ابتدائی طور پر ارجنٹینا، کولمبیا، انڈونیشیا، میکسیکو، وینزویلا اور بھارت میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرائی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں
گوگل میٹ کی گروپ کالز میں نیا فیچر متعارف کروانے کا امکان
یہ نیا فیچر ان لوگوں کو جو نئی زبان سیکھنا چاہتے ہیں انگریزی میں بولنے کی مشق کرنے کی اجازت دے گا۔گوگل کے مطابق یہ فیچر مستقبل قریب میں دیگر ممالک کے صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔کمپنی نے کہا کہ گوگل سرچ پہلے سے ہی مختلف زبانیں سیکھنے، ترجمہ کرنے اور الفاظ کو سمجھنے کے لیے ایک اہم ٹول ہے لیکن اب اسے انگریزی بولنے کی مشق کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
گوگل سرچ کی جانب سے اس فیچر کے تحت صارف کو مختلف الفاظ یا جملے بولنے کی مشق کرائی جائے گی۔اس طرح کی ہر مشق کا دورانیہ 3 سے 5 منٹ تک ہوگا جبکہ گوگل سرچ بھی صارف کی کارکردگی پر رائے دے گا۔اسی طرح انہیں روزانہ کی مشق کے لیے یاد دہانی کا آپشن بھی دیا جائے گا۔کمپنی کے مطابق اس مشق کو بتدریج مزید مشکل بنایا جائے گا تاکہ صارف کی انگریزی بولنے کی صلاحیت بہتر ہو۔
یہ خبر بھی پڑھیں
گوگل کاپکسل 8 اور پکسل 8 پرو متعارف
گوگل نے کہا کہ انگریزی بولنے کی مشق پر مبنی اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارف کسی بھی ایسے لفظ پر کلک کر سکے گا جس کا مطلب اسے سمجھ نہیں آتا۔یہ گوگل کو Duolingo اور دیگر ایپس کے ساتھ مقابلہ کرنے کی اجازت دے گا جو لوگوں کو مختلف زبانیں بولنے یا لکھنے میں مدد کرتی ہیں۔گوگل کو گوگل سرچ کی بدولت دیگر ایپس پر بھی برتری حاصل ہوگی، جسے اربوں لوگ استعمال کرتے ہیں۔