واٹس ایپ پیغامات میں گوگل سرچ شامل

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) فوری پیغام رسانی کی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے پیغامات کو نمایاں کرنے اور پیغامات کے اندر گوگل سرچ کو سرایت کرنے کی جانچ شروع کردی ہے۔ایک ویب سائٹ کے مطابق جو واٹس ایپ اپ ڈیٹس کی نگرانی کرتی ہے، واٹس ایپ پیغامات میں ایک فیچر کا تجربہ کیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے گوگل لنکس خود بخود اہم معلومات یا پیغامات کے لنکس میں شامل ہو جائیں گے۔یعنی اگر کوئی شخص پی ٹی اے سے متعلق پیغام کسی دوسرے صارف کو بھیجے گا تو واٹس ایپ سسٹم پی ٹی اے کو انڈر لائن کرے گا اور اسے گوگل سے لنک کرے گا اور صارف پی ٹی اے سے متعلق گوگل پر کلک کرے گا۔

پیغام کے اندر ہی معلومات حاصل کرنے کے قابل ہو جائے گا۔کمپنی کے مطابق مذکورہ فیچر کی جانچ کا مقصد صارفین کے لیے معلومات کی تصدیق یا معلومات کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔فیچر کے تحت، صارف کو موصول ہونے والے پیغامات میں کلیدی الفاظ خود بخود انڈر لائن ہو جائیں گے اور گوگل سرچز سے منسلک ہو جائیں گے۔اس فیچر کو محدود صارفین تک آزمائشی رسائی دی گئی ہے، یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ اسے کب متعارف کرایا جائے گا، لیکن امکان ہے کہ اسے اگلے سال تک متعارف کرایا جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca