اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) گوٹی پھنس گئی، جی کا جانا ٹھہر گیا، سر براہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت سیاسی، معاشی، معاشی اور تعیناتی کے بحران میں پھنسی ہوئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ حکمرانوں کی الٹی گنتی شروع ہوگئی، یہ ہفتہ فیصلہ کن ہے ،حکومت زمینی حقائق سے بے خبر اور ہوا میں معلق ہے
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ گوٹی پھنس گئی ہے، 26 نومبر کو کمیٹی چوک میں عمران خان کا تاریخی استقبال کیا جائے گا۔
حکومت سیاسی معاشی اقتصادی اورتعیناتی بحران میں پھنسی ہوئی ہے الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے یہ ہفتہ فیصلہ کُن ہےیہ زمینی حقائق سےبےخبراورفضامیں معلق ہےنہ ہاتھ آسمان پر نہ پاؤں زمین پرلگ رہے ہیں گوٹی پھنس گئی ہےجی کاجاناٹھہرگیاہےعمران خان کا26نومبرکوکمیٹی چوک میں تاریخی استقبال کریں گے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 20, 2022