اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت عدالت میں پائوں پکڑتی ہے جبکہ میڈیا کے سامنے ٹارزن بنتی ہے
سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکمران اپنا سامان سمیٹ لیں، گاڑی مس ہونے والی ہے، پوری قوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے، عید کے بعد بڑی خبر آسکتی ہے، صوبائی انتخابات 14 مئی کو ہوں گے۔
توہین عدالت کی نااہلی میں حکومت آرٹیکل 6 کے ریڈار میں آسکتی ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ سپلیمنٹری گرانٹ کو مسترد کیا جائے۔
باپ سپریم کورٹ کوخوش آئندبیٹا بندوق کی نوک کہتاہےحکومت توہین عدالت میں نااہلی میں عدم اعتمادی میں اورآرٹیکل6کےریڈار میں آسکتی ہے۔سپریم کورٹ نےکہہ دیاہےسپلیمنٹری گرانٹ کامستردہوناحکومت پرعدم اعتمادہےعدلیہ نےہرقسم کےدباؤ کومستردکرکےآئین اورقانون کاجھنڈا اٹھایا ہواہےعدلیہ ہی جیتےگی
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 21, 2023
شیخ رشید نے کہا کہ حکومت نااہلی، عدم اعتماد اور توہین عدالت میں آرٹیکل 6 کے ریڈار میں آسکتی ہے۔ پرچم بلند ہے، عدلیہ کی جیت ہوگی۔۔
پاکستان کےدوست ممالک پاکستان میں سیاسی استحکام چاہتےہیں۔حکومت چیمبر کےاندراور عدالت میں پاؤں پڑتی ہےمیڈیا میں ٹارزن بنتی ہےگلےپڑتی ہے۔حکمران سامان باندھ لیں گاڑی چھوٹنےوالی ہےساری قوم عدلیہ کےساتھ کھڑی ہےعید کےبعدبڑی خبرآسکتی ہےنگران حکومتیں ختم ہوچکیں14مئی کوصوبائی الیکشن ہونگے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 21, 2023
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی کال کے بعد فضل الرحمان نے تشدد اور دہشت گردی پر کانفرنس کی، مندر ہتھوڑا، بندوق کی نوک اور گینگ آف تھری سیاستدانوں کیلئے ایسے الفاظ استعمال کرنا مناسب نہیں ،یہ مذاکرات نہیں بلکہ عدلیہ سے کھلی جنگ چاہتے ہیں۔ چیمبر میں اور عدالت میں پاؤں پڑ جاتے ہیں جبکہ میڈیا کے سامنے ٹارزن ہوتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے عملے کی سطح کا معاہدہ نامنظور ہو چکا ہے۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات کی امداد اور امریکی یقین دہانیاں بھی ناکام ہوئیں