اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دینے کے بعد حکومت نے اپنی حکمت عملی طے کر لی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ فی الحال پی ٹی آئی سینیٹرز کے استعفے منظور نہیں کیے جائیں گے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق، پی ٹی آئی ارکان کی غیر موجودگی کے باوجود کمیٹیوں کے اجلاس معمول کے مطابق جاری رہیں گے اور پی ٹی آئی سینیٹرز کو بطور چیئرمین کمیٹی اپنی مراعات بھی ملتی رہیں گی۔ چیئرمین سینیٹ نے سینیٹ سیکرٹریٹ کو اس حوالے سے ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ اس معاملے پر پارٹی قیادت سے مزید گائیڈ لائنز حاصل کریں گے تاکہ آئندہ کے لائحہ عمل کی وضاحت ہو سکے۔ اپوزیشن ارکان کی غیر موجودگی میں قائمہ کمیٹیوں کی صدارت اپوزیشن کے کنونیئر کریں گے تاکہ اجلاس باقاعدگی سے چل سکیں۔
مزید یہ کہ حکومتی ارکان کو بھی قائمہ کمیٹیوں میں کورم پورا کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے تاکہ پارلیمانی عمل متاثر نہ ہو اور اہم امور پر فیصلے باقاعدہ وقت پر کیے جا سکیں۔ اس حکمت عملی کے تحت حکومت نے کمیٹیوں کی کارروائیوں کو بغیر رکاوٹ کے جاری رکھنے اور پارلیمانی امور میں شفافیت کو یقینی بنانے کی کوشش کی ہے