اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل میٹنگ میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اہم شرائط پر پیشگی اقدامات کیے گئے ہیں، عملے کی سطح پر معاہدہ چاہتے ہیں۔
آئی ایم ایف کیساتھ سٹاف لیول کے معاہدے پر جلد دستخط ہو جائیں گے،اسحاق ڈار
وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ڈپٹی ایم ڈی آئی ایم ایف سے آن لائن میٹنگ ہوئی، سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ اور گورنر اسٹیٹ بینک نے بھی شرکت کی۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں پاکستان کی معاشی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت معیشت کی بہتری کے لیے اصلاحات پر عمل پیرا ہے ہم معاہدے پر سختی سے عمل کر رہے ہیں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ نویں جائزے کے لیے اہم شرائط پر اقدامات کیے گئے ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ عملے کی سطح کے معاہدے کے خواہشمند ہیں۔
آئی ایم ایف سے معاملات جلد طے پا جائیں گے،معیشت بہترہوگی، اسحاق ڈار
ملاقات میں ڈپٹی ایم ڈی آئی ایم ایف نے کہا کہ وہ پاکستان کی معاشی کارکردگی کو سراہتے ہیں اور معاہدے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔