7
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان نے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کر دیں
وزارت خزانہ نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا۔پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے۔.پیٹرول کی نئی قیمت 252.63 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 256.64 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں آج رات 12 آدھی رات سے لاگو کی جائیں گی۔