282
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )کفایت شعاری مہم کے سلسلے میں 24 مارچ سے سرکاری اہلکاروں پر 1800 سی سی سے بڑی گاڑیوں کے استعمال پر پابندی ہوگی۔
کابینہ ڈویژن نے چھوٹی گاڑیوں کے استعمال کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پولیس، ایف آئی اے اور کسٹمز انٹیلی جنس کو کیبنٹ ڈویژن کا خط موصول ہو گیا ہے۔
مراسلہ کے مطابق 23 مارچ کے بعد 1800 سی سی سے بڑی گاڑیاں استعمال نہیں کی جا سکتیں، سرکاری اہلکار جمعہ سے 1800 سی سی سے بڑی گاڑیاں استعمال نہ کریں۔
صرف SUVs اور 1800cc تک کی سیڈان استعمال کی جائیں۔ پابندی وزیر اعظم کی کفایت شعاری کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں لگائی گئی، کئی اداروں میں افسران اس وقت 4400 سی سی تک کی گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں۔