151
اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور اعوان کے مطابق انکوائری کمیشن کا نوٹیفکیشن آج سپریم کورٹ میں جمع کرایا جائے گا۔
سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا عملدرآمد کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کرے گا، بینچ میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ بھی شامل ہیں۔
سماعت کے دوران اٹارنی جنرل منصور اعوان انکوائری کمیشن کی تشکیل سے متعلق سپریم کورٹ کو آگاہ کریں گے۔