230
محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے اگلے پندرہ دن کے لیے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 2.73 روپے اور 8.37 روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 73 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے یہ 275 روپے 62 پیسے ہو گئی ہے۔اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 37 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 287 روپے 33 پیسے تک پہنچ گئی ہے۔نئی قیمتیں 28 فروری تک فوری طور پر لاگو ہوں گی۔