وفاقی وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 2 روپے 4 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 281 روپے 34 پیسے فی لیٹر ہو گی۔ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 47 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 296 روپے 71 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ مٹی کا تیل 6 روپے 5 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 204 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہو جائے گا جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 9 روپے 45 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 180 روپے 45 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی۔
158