حکومت کا قومی ایئرلائن کی نجکاری کا فیصلہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) حکومت نے قومی ایئرلائن پی آئی اے کی نجکاری کا فیصلہ کرلیا۔

وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں کابینہ کمیٹی نے روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے لیے مالیاتی مشیر کی تقرری کی منظوری دی۔نجکاری کمیشن کی سفارش پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ کو نجکاری کی فہرست میں شامل کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔اس سے قبل آج قومی اسمبلی نے پی آئی اے کارپوریشن ترمیمی بل 2023 بھی منظور کرلیا۔حکومتی اور اپوزیشن ارکان کی جانب سے بل کی منظوری کے عمل پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔پیپلز پارٹی کے رکن آغا رفیع اللہ نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کر کے ملازمین کو بے روزگار کیا جا رہا ہے، ہماری جماعت کو ایسی قانون سازی کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔

جی ڈی اے کی رکن سائرہ بانو نے کہا کہ پی آئی اے کو سوچی سمجھی سازش کے تحت تباہ کیا گیا۔وزیر ہوا بازی سعد رفیق نے کہا کہ ہوائی اڈے بس اڈے بن چکے ہیں۔ادھر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پی آئی اے پر 742 ارب روپے کا قرض ہے، کوئی بھی طیارے لیز پر دینے کو تیار نہیں، ایئرپورٹ بس اڈے بن چکے ہیں، ان کی آؤٹ سورسنگ کی جائے۔ . تاہم ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ کے بعد کسی ملازم کو فارغ نہیں کیا جائے گا۔

سعد رفیق نے کہا کہ روزویلٹ ہوٹل تین سال کے لیے لیز پر دیا گیا ہے جس سے 8 ملین ڈالر کی آمدنی ہوگی۔ نومبر میں برطانیہ، یورپی یونین اور پھر امریکہ کے لیے پروازیں شروع ہو جائیں گی۔دوسری جانب کراچی میں پی آئی اے (ر) ایمپلائز ایسوسی ایشن اور سینئر آفیسرز ایسوسی ایشن کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں پی آئی اے کی موجودہ صورتحال پر غور کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت کے فیصلوں کا مل کر مقابلہ کریں گے، پی آئی اے ملازمین کے حقوق کا بھرپور دفاع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا اور احتجاجی تحریک چلانے پر اتفاق کیا گیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔