حکومت کا نئے سال پرعوام کیلئے تحفہ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق آئندہ 15 روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے 96 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔حکومت نے عوام کو نئے سال کی پہلی سلامی دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
حکومت نے آئندہ 15 روز کیلیے پیٹرول کی قیمت میں 56 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 96 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے۔
اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت 252.10روپے سے بڑھ کر252.66 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 255.38 روپے سے بڑھ کر258.34 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
وزارتِ خزانہ نے قیمتوں کے اطلاق کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کا اطلاق رات 12 بجے سے آئندہ 15 روز کیلیے شروع ہوگیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔