اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں مل کر فیصلے کرتی ہیں، عمران خان اپنا رویہ بدلیں اور مل بیٹھیں۔
ٹوئٹر پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان غیر مشروط طور پر پی ڈی ایم کی قیادت سے رابطہ کریں، بیٹھ کر بات کریں، اس کے بعد پاکستان کی بہتری کا سامان بنایا جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم الیکشن میں جانا چاہتے تھے لیکن جب ہم دیگر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے لیے بیٹھے تو ہمیں جمہوری رائے کے ساتھ جانا پڑا۔
عمران خان نے قوم کو گمراہ کیا ہے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان نے قوم کو گمراہ کیا ہے، وزیراعظم نے لانگ مارچ کا جائزہ لینے اور میری رہنمائی کے لیے سینئر لوگوں پر مشتمل کمیٹی بنائی ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر عمران خان پرامن احتجاج کرنا چاہتے ہیں جو آئین اور جمہوری اقدار کے مطابق ہو تو ہمیں انہیں روکنے کا کوئی حق نہیں۔