گورنر خیبرپختونخواہ نے الیکشن کی تاریخ تجویزکردی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ کر صوبے میں انتخابات کی تاریخ تجویز کی ہے۔
چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں گورنر کے پی غلام علی نے صوبے میں 8 اکتوبر کو انتخابات کی تاریخ دے دی۔

خط میں گورنر کے پی نے دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر بھی لکھا، انہوں نے لکھا کہ جنوبی وزیرستان میں سرحد پار سے فائرنگ ہوئی، کوہاٹ میں آرمی کی گاڑی پر حملہ ہوا، جنوبی وزیرستان میں بھی دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ .
حاجی غلام نبی نے لکھا کہ دہشت گردوں نے باڑہ تھانے پر بھی فائرنگ کی، ڈی آئی خان میں بھی تھانے پر حملہ ہوا، 21 مارچ کو حملوں میں 3 جوان شہید ہوئے۔
گورنر کے پی کے نے خط میں لکھا کہ جنوبی وزیرستان میں بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی کے قافلے پر حملہ ہوا، حملے میں بریگیڈیئر مصطفی کمال برکی شہید اور سات افراد زخمی ہوئے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں 30 اپریل کو ہونے والے عام انتخابات کا شیڈول منسوخ کرتے ہوئے 8 اکتوبر کو انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا