کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، گورنرسندھ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل کے حل کے لیے سب نے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے، پی ایس پی رہنما کراچی کے مسائل پر کام کررہے ہیں، کراچی سب کا دوست ہے۔ لیکن اس کا کوئی دوست نہیں ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے مختلف دھڑوں کو متحد کرنے اور پی ایس پی رہنماؤں سے ملاقات کے لیے پاکستان ہاؤس آئے

ملاقات کے بعد گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سب کے لیے کھڑا ہوا لیکن کوئی اس کے لیے کھڑا نہیں ہوا، کراچی میں پانی، بجلی اور گیس نہیں، ہم سب کیا کر رہے ہیں؟ ٹوٹی ہوئی سڑکیں، ابلتے گٹر، گندی گلیاں، کس چیز کی سزا مل رہی ہے، آپ بجلی، پانی نہیں دے سکتے، عزت تو دے سکتے ہیں۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہے، کراچی کے لوگ ناراض ہیں کیونکہ ہم نے ان کے لیے کچھ نہیں کیا، پاکستان ہمارا ہے اور ہم کام کریں گے۔

اس موقع پر پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان انتہائی مشکل حالات سے گزر رہا ہے، کوئی ایک جماعت ملک کے مسائل حل نہیں کرسکتی، ملکی مفاد کے لیے ذاتی سیاست کو پس پشت ڈالنا ہوگا۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم سے براہ راست یا خفیہ بات نہیں ہوئی، گورنر سندھ ہمارے بھائی ہیں، ہم ان سے دو بار ملاقات کرچکے ہیں، گورنر نے کہا کہ کراچی کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے ۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca