176 اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کا کہنا ہے کہ حکومت نے کم آمدنی والے افراد کے لیے پیٹرول پر سبسڈی کے حوالے سے کوئی مشاورت نہیں کی۔
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کا کہنا ہے کہ حکومت نے کم آمدنی والے افراد کے لیے پیٹرول پر سبسڈی کے حوالے سے کوئی مشاورت نہیں کی۔
بلومبرگ کے مطابق پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستھر پریز کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے موٹرسائیکل اور گاڑیوں کے مالکان سے متعلق اسکیم پر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے کوئی مشاورت یا رابطہ نہیں کیا۔
موٹرسائیکل سواروں کو پٹرول کس طریقے سے سستا ملے گا؟؟
ایسٹر پریز نے کہا کہ آئی ایم ایف کا عملہ اسکیم کی شرائط و ضوابط، لاگت، ہدف، اسکیم کے غلط استعمال اور دیگر اقدامات کے بارے میں جامع تفصیلات چاہتا ہے تاکہ حکومت کے ساتھ احتیاط سے بات چیت کی جائے۔
واضح رہے کہ پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور مہنگائی کے پیش نظر حکومت نے 800 سی سی سے کم گاڑیوں کے مالکان کے لیے پیٹرول سے متعلق اسکیم لانے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول پر 100 روپے تک سبسڈی دی جائے گی۔