اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے قبل شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ کے اہم میچ سے قبل موسم کی صورتحال ایک بار پھر تبدیل ہوگئی، میچ سے 2 گھنٹے قبل کینڈی میں ہلکی بارش ہوئی جب کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے دوران بارش کے امکانات کم ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
ایشیا کپ ، شائقین کرکٹ کیلئے بری خبر ،پاک بھارت میچ متاثر ہونے کا خطرہ
رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ بارش کی وجہ سے آؤٹ فیلڈ گیلے ہونے کی وجہ سے ٹاس میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ اس سے قبل پالی کالے اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا آج کا بڑا میچ بارش سے متاثر ہونے کا خطرہ تھا جس میں گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے 70 فیصد بارش کی پیش گوئی کی تھی تاہم میچ کے دوران 1 گھنٹے تک بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
تازہ ترین پیشین گوئی کے مطابق، دوپہر 2 سے 3 بجے کے درمیان بارش کا 40 سے 60 فیصد امکان ہے، جبکہ کینڈی میں 3:30 بجے کے بعد بارش کا امکان ہے۔ دوسری جانب قومی ٹیم نے بھارت کے خلاف میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے۔ اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم کے علاوہ فخر زمان، امام الحق، سلمان علی آغا، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد نواز، شاداب خان، نسیم شاہ، شاہین شاہ ْ اور حارث رؤف شامل ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج دوپہر ڈھائی بجے کینڈی کے پالی کالے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔