اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پی ایس 10 میں اردو کمنٹری سننے والے شائقین کیلئے بڑی خوشخبری
پہلی بار ایچ بی ایل پی ایس ایل میں مکمل اردو کمنٹری بھی ہوگی۔ اردو کمنٹری پینل میں طارق سعید، علی یونس، عقیل ثمر، مرینہ اقبال اور سلمان بٹ شامل ہیں۔اس کے علاوہ انگلینڈ کے سابق کپتان سر ایلکس فرگوسن پہلی بار انگلش کمنٹری کے لیے پی ایس ایل کے کمنٹری پینل کا حصہ ہوں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 10 میں نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔پی ایس ایل میں رمیز راجہ، وسیم اکرم، وقار یونس اور عامر سہیل بھی کمنٹری کریں گے جب کہ آسٹریلوی ویمن کرکٹر لیزا سٹالکر بھی پہلی بار پی ایس ایل میں کمنٹری کریں گی۔اس کے علاوہ بازید خان، عروج ممتاز، اطہر علی خان، مارٹن گپٹل، مارک نکولس، ڈومینک کارک، جے پی ڈومنی، مائیک ہیزمین بھی کمنٹری پینل میں شامل ہیں۔ایرن ہالینڈ اور زینب عباس میچز کے دوران پریزنٹر ہوں گی۔واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کے میچز 11 اپریل سے 18 مئی تک لاہور، کراچی، راولپنڈی اور ملتان میں ہوں گے۔