اردو ورلڈ کینیڈ ( ویب نیوز)سعودی عرب کی افرادی قوت کی وزارت نے کہا ہیکہ ملازمین کو مسلسل 5 گھنٹے سے زیادہ کام کرنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا اور ایک ہفتے میں ڈیوٹی کا کل دورانیہ 48 گھنٹے سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے ۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت افرادی قوت نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بغیر وقفے کے مسلسل 5 گھنٹے کام کرنا مناسب نہیں۔
پانچ گھنٹے کے دوران ایک گھنٹے کا وقفہ ہونا چاہیے۔ وزارت افرادی قوت نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ایک ہفتے میں ڈیوٹی کا کل دورانیہ 48 گھنٹے سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔ رمضان المبارک میں روزہ داروں کو 2 گھنٹے کی چھٹی دی جائے۔
اوور ٹائم کے حوالے سے سعودی وزارت افرادی قوت نے کہا کہ یہ روزانہ 2 گھنٹے سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے، یعنی ایک ہفتے میں کل 144 گھنٹے سے زیادہ۔ کام نہ لیا جائے۔ سعودی وزارت افرادی قوت نے یہ بیان اس وقت جاری کیا جب ملازمین نے اوقات کار کی شکایت کی۔