سعودی عرب کی جانب سے پاکستانی عازمین حج کیلئے بڑی خوشخبر ی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )  وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور سعودی عرب کی دعوت پر 4 روزہ بین الاقوامی حج کانفرنس میں شرکت کے لیے جدہ پہنچ گئے ، کئی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور اداروں کا دورہ کیا، جن میں ان کی سعودی عرب سمیت دیگر اہم شخصیات بھی شامل تھیں۔

وزارت کا کہنا ہے کہ سالانہ حج معاہدے کا مسودہ سعودی حکام کو وزیر مذہبی امور سے موصول ہو گیا ہے جس کے تحت پاکستان کا 179,210 عازمین کا پرانا کوٹہ بحال کر دیا گیا ہے اور 65 سال کی بالائی حد کو بھی بحال کر دیا گیا ہے۔ وزارت کے مطابق رواں سال حج درخواستیں فروری کے آخر تک طلب کیے جانے کا امکان ہے جب کہ کابینہ کی منظوری کے بعد وفاقی وزیر مذہبی امور حتمی حج پالیسی 2023 کا اعلان کریں گے۔

دوسری جانب پاکستان، بھارت اور ایران سمیت 19 ممالک کے وفود نے حج معاہدوں پر دستخط کیے۔سعودی وزیر حج و عمرہ توفیق الربیعہ کے مطابق حج معاہدے پر دستخط کرنے والوں میں ترکی، سوڈان، یمن، ازبکستان، ملائیشیا اور بحرین شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ معاہدے میں حجاج کی تعداد، آمد، روانگی اور پیش کردہ خدمات کا ذکر ہے۔

اس کے علاوہ 12 ممالک کے وزراء پر مشتمل وفد نے سعودی وزیر حج و عمرہ توفیق الربیعہ سے ملاقات کی جس میں انہیں عازمین حج کو دی جانے والی نئی سہولیات سے آگاہ کیا گیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔