44
آئی ٹی کے نگراں وزیر ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ 11 جنوری کو اسلام آباد میں "ٹیک ڈیسٹینیشن” کے عنوان سے ایک میگا ایونٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے.انہوں نے کہا کہ اس میگا ایونٹ میں فری لانسرز کی سہولت کے لیے 10 ہزار ای ایمپلائمنٹ سینٹرز کے قیام کا اعلان کیا جائے گا.نگراں وزیر کے مطابق، 10،000 ای ایمپلائمنٹ سینٹرز میں سے ہر ایک میں 100 ورکنگ اسٹیشن ہوں گے جہاں 10 لاکھ فری لانسرز کے لیے سہولیات دستیاب ہوں گی۔