177
شہباز شریف نے کہا کہ حضور نبی اکرم ؐ کی ولادت باسعادت بنی نوع انسان کے لیے اللہ تعالی کی خصوصی رحمت تھی، اللہ تعالی نے آپ کو رحمت العالمین بنا کر بھیجا، سابق وزیراعظم نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انسانیت کی فلاح و بہبود اور کامیابی کا ابدی نظام دنیا و آخرت میں دیا، خاتم النبیین کے عمل سے ہی دنیا کو ظلم، جہالت اور مسائل سے نجات مل سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ ؐ نے نفرتوں، تفرقوں اور جھگڑوں کو ختم کیا اور ایک دوسرے کے خون کا پیاسا بنایا۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ نبی کریم نے انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں اور پودوں کے حقوق کی بھی نصیحت کی۔