اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) دولہا اپنی ہی شادی میں شرکت کرنا بھول گیا ،دلہن نے نوجوان سے شادی کرنے سے انکار کر دیا۔
دولہا کیلئے شادی کا دن زندگی کے اہم ترین دنوں میں سے ایک ہوتا ہے، اسی لیے لوگ اس دن کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں اور اپنی شادی کو یادگار بنانے کے لیے انوکھے طریقے آزماتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
وہ مسلم ملک جہاں شادی کے بعد شوہر بیوی کے گھر منتقل ہو تا ہے
تاہم بھارت میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں نوجوان اپنی شادی کی خوشی میں شادی میں شرکت کرنا بھول گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بہار کے گاؤں سلطان گنج کے رہائشی نے اپنی شادی کے دن اتنی شراب پی کہ وہ شرکت کرنا ہی بھول گیا۔
مزید پڑھیں
جہیز میں پرانا فرنیچر کیوں دیا ؟ دولہے کا عین وقت پر شادی سے انکار
دلہن اور اس کے اہل خانہ پنڈال میں دولہے کا انتظار کرتے رہے لیکن زیادہ شراب پینے کی وجہ سے وہ ہوش کھو بیٹھا اور نہ آیا۔ تاہم نوجوان کے نشے میں دھت ہوتے ہی وہ فوراً شادی کے لیے دلہن کے گھر پہنچا لیکن پھر دلہن نے شادی سے انکار کردیا۔
اطلاعات کے مطابق دلہن کا کہنا تھا کہ وہ اپنی زندگی کسی ایسے شخص کے ساتھ نہیں گزار سکتی جو اپنی ذمہ داریوں کو نہیں سمجھتا۔