اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)مسی ساگا نے منگل کو جی ٹی 20 کے پہلے میچ میں ٹورنٹو کو 2 رنز سے شکست دی۔
ٹورنٹو کو آخری اوور میں 18 رنز درکار تھے لیکن علی خان نے شاندار بولنگ کرکے میچ مسی ساگا کی گود میں ڈال دیا۔ ڈیوڈ ویز شاندار بیٹنگ اور باؤلنگ پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ دوسرے میچ میں مونٹریال کی ٹیم برامپٹن سے 42 رنز سے جیت گئی۔
دلپریت سنگھ باجوہ نے شاندار سنچری اسکور کی۔ یہ ان کی سیزن کی پہلی سنچری ہے اور وہ سنچری بنانے والے پہلے کینیڈین کھلاڑی بھی بن گئے۔ دلپریت اپنی شاندار بلے بازی کی وجہ سے میچ کا بہترین کھلاڑی بھی بنے۔ بدھ کو سرے کا مقابلہ مسی ساگا سے ہوگا اور برامپٹن کا مقابلہ وینکوور سے ہوگا۔
297