60
گوجرانوالہ پولیس اڈیالہ جیل گئی، تفتیشی ٹیم کی قیادت گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے جے آئی ٹی کے رکن انسپکٹر طاہر کر رہے تھے، پولیس ٹیم قانونی ضابطے مکمل کر کے واپس لوٹ گئی، گوجرانوالہ پولیس کی ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی سے الگ الگ تفتیش کی۔
ذرائع کے مطابق پولیس ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی سے ڈیڑھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی، مختلف سوالات کرنے کے بعد ٹیم جیل سے واپس چلی گئی۔